مہنگائی کے دور میں قصاب بھی من مانے نرخ مقرر کرتے ہیں۔ راولپنڈی میں کئی لوگوں نے ہاؤس فل بورڈز لگا دیے ہیں جبکہ عید کے تینوں روز جانوروں کو ذبح کرنے کے نرخ مختلف ہیں۔
راولپنڈی میں اکثر قصابوں نے ’’ہاؤس فل‘‘ کا بورڈ لگا دیا ہے، راولپنڈی کی جامع مسجد روڈ پر ماہر قصائیوں نے پہلے دن کی بکنگ مکمل کر لی ہے۔
بچ جانے والے شہریوں کا نمبر اب دوسرے یا تیسرے روز آئے گا۔
قصابوں کے مطابق چھوٹا جانورذبح کرنے کا ریٹ 8 ہزار روپے جبکہ پہلے دن بڑا جانور ذبح کرنے کے 30 ہزار روپے لگیں گے،
دوسرے دن چھوٹے جانور کا ریٹ5 ہزار،بڑے کا 15 ہزار روپے ہوگا۔
اونٹ ذبح کروانے کے لگیں گے 40 ہزار روپے لگیں گے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے قصاب جانور کی نہیں ہماری کھال اتارنے پر تلے ہوئے ہیں۔