قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ پر بحث جاری

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر بحث جاری ہے۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے جان بچانے والی ادویات پر ٹیکس ہٹانے کا مشورہ دیا تاہم انہوں نے لگژری آئٹمز پر ٹیکس عائد کرنے کا خیر مقدم کیا۔
ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات بھلا کر مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائیں۔
شاہدہ اختر علی نے صحت اور تعلیم کے شعبوں کے بجٹ میں اضافے کی تجویز دی۔
انہوں نے محنت کش طبقے کی اجرتوں اور مراعات میں اضافے کی تجویز بھی دی۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آئین مذہب اور عقیدے کی تفریق کے بغیر ہر شہری کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور مذہب کے نام پر لنچنگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے تحفظات اور تجاویز ایوان میں پیش کر سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں استحکام کے عزم کی منظوری دی گئی۔