قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد محمد حفیظ کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کے سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا
جب کہ امریکا ایک پوائنٹ حاصل کرکے سپر ایٹ میں پہنچ گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی اور قومی ٹیم امریکہ اور بھارت کے خلاف میچ ہار گئی۔
سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نےورلڈ کپ سے باہر ہونے پر اپنے ردعمل کو ‘پاکستانی کرکٹ کا المیہ قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ’’ پاکستانی کرکٹ کا المیہ، اعلیٰ حکام ٹیم کی کارکردگی کا کریڈٹ تو لیتے ہیں مگر ذمہ داری نہیں لیتے ‘‘۔