پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے چوہدری شجاعت اور پرویزا لحی کے اہل خانہ میں صلح کی تردید کی ہے۔
قیصرہ الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی خاندانی صلح نہیں ہوئی، تمام کہانیاں جھوٹ پر مبنی ہیں، اللہ کی طرف سے ہمیں انصاف دیا۔
اللہ کے فضل سے ان کی رہائی ہوئی، عدالتوں نے ہمیں انصاف دیا، پرویزالـہی نے شجاعت صاحب کو پیغام دیا ہے کہ جب تک ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس نہیں آتا تب تک کچھ نہیں ہوگا،
چوہدری پرویز الٰہی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے،
ا ق لیگ اب ایک ایسی جماعت بن چکی ہے جس کی بنیاد چوری کے مینڈیٹ پر ہے، عقل و شعور رکھنے والا کوئی بھی اس جماعت کا رکن نہیں بن سکتا۔