لاہور تعلیمی بورڈ کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب

لاہور تعلیمی بورڈ کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب ہوگیا۔ لاہور تعلیمی بورڈ کے ذرائع کے مطابق پارٹ ون کے سوشیالوجی کے سوالیہ پرچوں کا بنڈل مارکنگ سینٹر سے غائب ہوگیا ہے جس میں 52 طلبہ کے پرچے تھے۔
لاہور بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانی پرچہ غائب ہونے کی شکایت 2 روز قبل کی گئی تھی، امتحانی پیپر غائب ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
لاہور بورڈ ذرائع کے مطابق بنڈل کی چوری نے محکمہ امتحانات کی رازداری پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
وہیں پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے۔