لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
ساہیوال اسپتال واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے ینگ ڈاکٹرز نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،
جمعرات کو قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے ینگ ڈاکٹرز کی درخواست پر سماعت کی،
اس دوران عدالت نے کمرہ عدالت میں ڈاکٹروں کو دیکھ کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج کرنا چاہیے تھا۔
جسٹس شجاعت علی خان نے تبصرہ کیا کہ آپ اپنا کام شروع کریں، ہم آپ کو عدالت میں نہیں دیکھنا چاہتے،
ڈاکٹر اس ملک کے بیٹے ہیں، عدالت ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔
ینگ ڈاکٹرز کے صدر نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مجھے صدر منتخب کیا ہے، جنرل کونسل کا اجلاس بلا کر ہڑتال ختم کرنے کا معاملہ اٹھائیں گے۔
عدالت نے حکومتی وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور انجینئرز معاشرے کے ستارے ہیں، انہیں نفرت نہیں بڑھانی چاہیے، اسے کم کرنا چاہیے۔
بعدازاں، عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی کل تک ملتوی کردی۔