الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تین حلقوں سے منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی کی جیت کے خلاف شکایات کا کیس دیگر ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواست منظور کرلی۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل، طارق فضل چوہدری اور خرم نواز کی درخواستیں منظور کرلیں۔
الیکشن کمیشن نے انجم عقیل، طارق فضل اور خرم نواز کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تینوں حلقوں سے متعلق درخواستیں دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات میں اپوزیشن امیدواروں نے اسلام آباد کی تین نشستوں پر کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے تین رہنماؤں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا جب کہ کیس الیکشن ٹربیونل میں تھا۔
لیگی رہنماؤں نے الیکشن ٹربیونل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس کو دیگر ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواست دائر کر دی۔
چند روز قبل الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔