متحدہ عرب امارات میں اسقاط حمل کی مشروط اجازت دینے کی قرارداد منظور

متحدہ عرب امارات کے سرکاری انگریزی اخبار کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے عصمت دری یا غیر شادی شدہ (شوہر کے علاوہ) تعلقات کی وجہ سے حمل کی صورت میں اسقاط حمل کی مشروط اجازت دینے کی تجویز کی منظوری دی ہے۔
طبی ذمہ داری کے قانون 2024 کی کابینہ کی قرارداد نمبر (44)میں کہا گیا ہے کہ اسقاط حمل کی اجازت ہے اگر کوئی عورت جنسی زیادتی کا شکار ہو یا اس کی رضامندی کے بغیر حاملہ ہو، یا حاملہ ہونے والا شخص عورت کا محرم ہو تو ایسی صورت میں اسقاط حمل کی اجازت ہے۔
اس تجویز کے تحت صرف 120 دن تک کے حمل کی اجازت ہوگی اور صرف وہی لوگ جو متحدہ عرب امارات میں کم از کم ایک سال سے مقیم ہیں قانون کے تحت اسقاط حمل کروا سکیں گے۔
متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ ہمیں اس کے لیے مزید قانون سازی کی ضرورت ہے۔