محسن نقوی اور علی امین لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر مشاورت اور بات چیت پر متفق

خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے رابطہ کیا ہے۔
ملاقات میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے آئندہ 2 روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق کیا۔
مذاکرات میں خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پر بات کی جائے گی۔
وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ نے اتفاق کیا کہ غلط فہمیوں کو دانشمندی سے دور کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیرداخلہ کو صوبے میں گرڈا سٹیشنزکی حفاظت کی یقین دہانی بھی کرائی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔