پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے تمام بورڈ ممبران کو دعوت نامے بھیج دیے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے موقع پر آئی سی سی کا اجلاس بھی ہونا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی امریکہ میں اقوام متحدہ کے اہم اجلاسوں میں بطور وزیر داخلہ شرکت کر رہے ہیں اور ملاقاتوں کے بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل بارباڈوس میں 29 جون کو کھیلا جائے گا۔