محکمہ خوراک میں گندم چوری کے معاملے میں وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق سندھ کے سرکاری گوداموں سے گندم کے 37 ہزار 907 بوریوں کی چوری کا ذمہ دار 208 پنچایتوں کو ٹھہرایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں گندم کی بوریوں کی چوری کو ناممکن قرار دے دیا۔
چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ محکمہ خوراک کے افسران فوڈ سیکرٹری کی قیادت میں تحقیقات کر رہے ہیں۔
محکمہ خوراک نے اس رپورٹ پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کینٹین سے اتنی بڑی تعداد میں چوری کیسے ممکن ہوئی؟ انسپکٹر فوڈ اور دیگر کے بیانات قلمبند کر رہے ہیں۔