محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کیلئےسکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں
پورے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہو گی۔ ریاست کے پانچ سو دو مقامات کو حساس قرار دیا جائے گا،
حساس مقامات پر فوج اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے۔ اشتعال انگیزی کے خدشے کے پیش نظر 10426 محرم کے جلوسوں کی اجازت نہیں دی جائے گی
، 1200 افراد کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
صوبے میں 502 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے، فوج اور رینجرز بھی تعینات کی جائے گی۔
پنجاب کے سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے
اور تمام مجالس اور جلوسوں کی مکمل نگرانی کی جائے۔