محکمہ داخلہ پنجاب کے عید الاضحیٰ کے حوالے سے اہم احکامات جاری

محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے اہم احکامات جاری کر دیئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے۔
کنٹرول روم 24 گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کرے گا، امن و امان کے قیام اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
عید کی تعطیلات میں اعلیٰ حکام کی سربراہی میں کام جاری رہے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کوئی بھی کالعدم تنظیم قربانی کی کھالیں جمع نہیں کر سکے گی،
صرف چیریٹی کمیشن میں رجسٹرڈ تنظیمیں عید کی تعطیلات کے دوران دریاؤں، نہروں اور ڈیموں میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی عائد کرتی ہیں اور اوجڑی کو مین ہولز یا نہروں میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ ہو گی۔