محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک میں 19 جون کے بعد پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق اس سال عید پر معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ عید پر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
37 ڈگری سینٹی گریڈ اس کے علاوہ صبح ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا اور مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلیں گی۔