محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحٰی کے دن ملک بھر میں موسم گرم رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم گرم رہے گا تاہم عید کے بعد بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخر میں ملک میں بارشوں کے دو سلسلے آئیں گے۔
پاکستان میں مون سون کی جلد آمد ہو سکتی ہے خیال رہے کہ اس سال مون سون کے موسم میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
حکام نے دریاؤں، نالوں اور نہروں میں طغیانی کے پیش نظر ارد گرد کی آبادی کو احتیاطی انتباہ جاری کر دیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔
خشک سالی کی ممکنہ شدت کے باعث ملک کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔