وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے شہریوں کے لیے “مریم کی دستک پروگرام” کے لیے نماندوں کی رجسٹریشن شروع کر دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ‘مریم کی دستک پروگرام میں کہا کہ لوگوں کو دفاتر جانے کی بجائے گھر بیٹھے تمام سہولیات میسر ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دستک پروگرام کے ذریعے نہ صرف گھر گھر خدمات فراہم کی جائیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوان دستک کی خدمات فراہم کرکے روزانہ ہزاروں روپے کما سکیں گے۔ ر
جسٹریشن کے لیے اصل شناختی کارڈ، 18 سال کی عمر، انٹرمیڈیٹ کی کم از کم تعلیم اور موبائل فون انٹرنیٹ، کلیئرنس سرٹیفکیٹ درکار ہے۔
متعلقہ تھانہ، ذاتی موٹرسائیکل اور لائسنس بھی ضروری ہے، دستک آنے والے نمائندوں کو میرٹ کی بنیاد پر ٹریننگ بھی دی جائے گی۔