مسجد نمرہ میں مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیا

مسجد الحرام کے امام و مبلغ شیخ ڈاکٹر ماہر بن حماد نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا شیخ ڈاکٹر ماہر بن حماد نے خطبہ حج میں کہا کہ رسول اللہ کی اطاعت کرو، قرآن ہمارا رہنما ہے۔ اپنے وعدے پورے کرو، اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرو۔ اپنے رشتہ داروں کی مدد کرو، مذہب کہتا ہے کسی کو تکلیف نہ دو، ناحق قتل نہ کرو اور معاشرے میں انصاف کا نفاذ کرو۔ شیخ ماہر بن حماد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں قیامت کا ذکر کیا ہے۔ اس دن سے ڈرو اور اللہ کی طرف لوٹ جاؤ۔
رب کائنات آپ کے گناہوں کو نہ صرف معاف کرے گا بلکہ انہیں مٹا بھی دے گا۔ اے ایمان والو اللہ نے فرمایا ہے کہ کوئی کسی کو اذیت نہ دے، یہ بہت بڑا گناہ ہے۔
ایک دوسرے کا مذاق اڑانا اور غیبت سے بھی منع کیا گیا۔ اے لوگو فتنہ و فساد سے بچو، ایمانداری کو اپناؤ کیونکہ ایمانداری اللہ کو پیاری ہے۔
امام وخطیب مسجد الحرام نے کہا کہ کبھی کسی معاملے پرکسی دوسرے معبودکو نہ پکاراجائے، مصیبت اور پریشانی میں اللہ تعالی سے رجوع کرنا چاہیے
کیونکہ حاکمیت اور حقیقی حکمرانی اللہ تعالی کی ذات کی ہے، انسان اللہ سے ڈر کر زندگی بسر کرے اور ان باتوں سے رکنا چاہیے جس میں اللہ کی ناراضی ہے کیونکہ اللہ کی نافرمانی کرنےوالاجنت میں داخل نہیں ہو سکتا۔