مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 45 ارکان مسلم لیگ (ن) کی لائف لائن ہیں
،اگر پیپلز پارٹی نہ ہوتی تو پوری مسلم لیگ (ن) آج جیلوں میں ہوتی ، حنیف عباسی تفریق اور انتشار کی سیاست کو ہوا دینا بند کرے
اس سے قبل بھی حنیف عباسی بھٹو شہید کے خلاف بیانات دے کر مکروہ سیاسی فعل کا مرتکب ہو چکے ہیں،
مسلم لیگ (ن) کو اپنی صفوں میں حنیف عباسی جیسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے،
مجھے یقین ہے کہ جو بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بیانات دے گا اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔