مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پارٹی کو فعال بنانے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف آج سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان سمیت مسلم لیگ ن کے سینیٹ اراکین سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ن لیگ کے سینیٹرز شام ساڑھے 4 بجے ملاقات کریں گے
جب کہ نواز شریف سینیٹ کے بعض ارکان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں نواز شریف پارٹی کو فعال کرنے اور سیاسی بیانیہ کی تیاری کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔