مصر میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن انتقال کر گئی

مصر میں شادی کی تقریب کے دوران عروسی لباس میں ملبوس دلہن اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی،
عرب میڈیا کے مطابق المنیہ گورنری کے مرکز بنی مزار کے ایک چرچ میں پیش آیا جہاں 20 سالہ دلہن ایک تقریب تھی۔ –
بتایا گیا کہ دلہن کی طبیعت اچانک بہت خراب ہو گئی، لیکن شادی کی تقریب کی وجہ سے گھر والوں کو اسپتال جانے میں دیر ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق نینسی نامی دلہن کو جب ہسپتال لے جایا گیا۔ ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔
بعد ازاں اسپتال انتظامیہ نے لاش کو دفن کرنے کے لیے اس کے لواحقین کے حوالے کردی۔
لاش گھر پہنچتے ہی دونوں خاندانوں میں صف ماتم بچھ گئی، دلہن کی موت کے بعد شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔