پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کیلشیم اور کاربائیڈ، صحت کے لیے نقصان دہ کیمیکل استعمال کرکے آم پکانے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عاصم جاوید کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 232 منڈیوں، سٹالز اور آم فراہم کرنے والوں کو چیک کیا گیا
، 523 کلو گرام کیمیکل سے تیار آم اور ممنوعہ کیمیکل تلف کر دیا گیا۔
دوران چیکنگ 98 عام دکانداروں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 11 پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ آم پیدا کرنے والے علاقوں ملتان، بہاولپور اور ڈی خان ڈویژن کے تمام شہروں میں چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
موسم گرما میں آم کی زیادہ مانگ کے وجہ سے پھل کو جلد پکانے کیلئے کیلشیئم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے
،کیلشیئم کاربائیڈ میں موجود آرسینک اور فاسفورس متعدد موذی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے،
جدید ممالک کی طرح پھلوں کو پکانے کیلئے ایتھالین گیس کا استعمال انسانی صحت کیلئے محفوظ ہے،
گرمیوں میں کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے جانے والے مضر صحت پھل بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔