ملتان میں اقتصادی زون بنائے جائیں گے چیئرمن سینیٹ

اس بار اقتدار کے ایوانوں میں ملتان اور جنوبی پنجاب کے حقوق کے تحفظ کے لیے مظبوط آواز چئیرمن سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹوں کے صورت میں موجود ہے اس کے ثمرات یقیناً عوام تک پہنچیں گے چئیرمن سینیٹ نے عید اپنے بیٹوں کے ہمراہ ملتان میں ہی منائ اس موقع پر ملتان کے تاجروں اور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ملتان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملتان کو ترقی ملے گی۔ عید کے بعد ملتان کے ترقیاتی کام نظر آنا شروع ہو جائے گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کی عوام کے لئے خصوصی فنڈ رکھا گیا ہے اب حلقے کی عوام کو نوکریاں بھی ملے گی، ملتان کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ملتان کی ترقی کیلئے کوشاں رہا آئندہ بھی ملتان کی ترقی کیلئے کردارادا کرتا رہوں گا۔ الگ صوبہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے جدوجہد کی، ہم نے سینٹ سے بل پاس کروایا، اور اب مزید رائے عامہ ہموار کر کے صوبے کے قیام کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملکی معاشی حالت کو بدلیں انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیمبر میں آکر مجھ سے ملا اور مطالبہ کیا کہ پارلیمانی لیڈر اور لیڈر آف دی اپوزیشن بنایا جائے اور ہم ان کو بنا بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی جیل میں رہا ہوں، سیاسی مخالفین کے معاملات زیرِ سماعت ہیںانہوں نے کہا مجھے مشکل حالات میں بہت بڑی ذمہ داری دی گئی ہے، کوشش کریں گے قوم کی امنگوں کے مطابق پورا اتریں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا عام شہری کو محسوس ہونا چاہیے کہ ریلیف مل رہا ہے، سیاسی جماعتیں ملکر غریب کو ریلیف دیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ وفاق کی علامت ہے، تمام اراکین کی امیدوں پر پورا اترنے اورسب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا،ہماری کوشش ہوگی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے لئے ساتھ لےکرچلیں، ایوان بالا اور ممبران کی عزت واحترام پر سمجھوتہ نہیں کروںسید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اتحادی حکومت کو ملکی مسائل کا ادراک ہے، ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، اتحادی حکومت ملکی مسائل سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہےچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اُن عظیم ہستیوں کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کو 1973 کے آئین کا مسودہ دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا یوم دستور ایک اہم دن ہے جسکی روایت سینیٹ آف پاکستان نے ڈالی ہے۔ 1973 کے آئین نے وفاق پاکستان کو مضبوط کرنے اور ایوان بالا کے قیام سے تمام وفاقی اکائیوں میں اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں جمہوریت اور جمہوری رویوں کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا اتحاد اور یگانگت سے ہی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔تمام جمہوری قوتوں پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آئین پاکستان کی بقا اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔