اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 38 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے ڈالر کے مجموعی ذخائر 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر کے ذخائر 31.4 ملین ڈالر سے بڑھ کر 9.13 ارب 47 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
بینکوں میں ڈالر کے ذخائر 6 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 27 کروڑ 99 لاکھ ڈالر رہ گئے۔