پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا،
بجٹ میں کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینا چاہیے تھا۔ کیا پاکستان کے عوام اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟
ہمیں عام آدمی کی راحت کے لیے آگے بڑھنا ہے اور کسان کو مضبوط کرنا ہے۔
پاکستان کے عوام اصلاحات کے مستحق ہیں، ہمیں مل کر اصلاحات کے لیے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگ اپنے نظریاتی عقائد میں بٹے ہوئے ہیں، جب اختلافات کو ہتھیار بنا دیا گیا ہے، جب اختلافات کو تشدد سے حل کیا جاتا ہے،
یہ ضروری ہے کہ ہم اس ایوان کے منتخب اراکین کے طور پر کھڑے ہوں اور بحث کریں۔
رواداری صرف تقریروں اور باتوں تک محدود نہیں رہنی چاہیے، ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیے، تفرقہ بازی کی سیاست کو مسترد کرنا چاہیے،
عوام کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ ہمیں مل کر عوام کو ریلیف دینے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔