منافع خوری کیخلاف پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام کو ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ سے بچانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔
اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،
اتھارٹی کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو بھی چیک کرے گی، طلب اور رسد کی نگرانی کرے گی۔
ملاوٹ کے خاتمے کے لیے پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی پوری ریاست میں چھاپے مارے گی اور جرمانہ بھی کیا جائے گا۔
پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی صوبے میں قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی ذمہ دار ہو گی،
پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کرے گی۔