مودی تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم بنے کے قریب

نریندر مودی مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم بن گئے۔
بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں پر سات مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے جس کے بعد ایگزٹ پولز کے ذریعے نتائج جاری کیے جا رہے ہیں۔
ایگزٹ پول کے مجموعی نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی اتحادی جماعتوں کو 367 نشستیں ملنے کا امکان ہے
جب کہ اپوزیشن اتحاد انڈیا الائنس کو 143 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
ایگزٹ پول میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کے بعد نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔
اگر مودی وزیر اعظم بنتے ہیں تو وہ جواہر لعل نہرو کے بعد دوسرے ہندوستانی لیڈر بن جائیں گے جو لگاتار تین بار اس عہدے پر فائز ہوں گے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایگزٹ پول کے نتائج حتمی نہیں ہوتے اور ان میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، جب کہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔