مہنگائی میں کمی کےباعث پی ٹی آئی پریشان ہے،عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مہنگائی کم ہونے سے پریشان ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گندم، آٹا اور سبزیوں سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دیا ہے تاکہ مہنگائی نہ بڑھے۔
ڈپٹی کمشنر کو گیارہ نکاتی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ آئندہ مہنگائی نہ بڑھے ۔ اسی بنیاد پر ڈپٹی کمشنرز کی ترقیاں اور تقرریاں کی جائیں گی۔