آل راؤنڈر عماد وسیم مکمل فٹ نہ ہو سکے۔ ٹیم انتظامیہ نے عماد کو بھارت کے خلاف میچ کے بعد واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپنر عماد وسیم پسلی کے درد سے ابھی تک صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔
بھارت کے خلاف میچ کے بعد عماد وسیم کو وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے، عماد وسیم کی جگہ مہران ممتاز کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ عماد وسیم کو بھارت کے خلاف میچ دینے کے لیے تیار ہے تاہم کپتان اور ٹیم انتظامیہ نے اسپنر مہران ممتاز کو آئندہ میچز کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔
مہران ممتاز گزشتہ دو روز سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے کہا تھا کہ عماد وسیم امریکا کے خلاف سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
میڈیکل ٹیم نے انہیں آرام کرنے کو کہا ہے۔ توقع ہے کہ وہ 9 جون کو نیویارک میں ہندوستان کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔