نئے بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اگر منظوری دی گئی تو امپورٹڈ موبائل فون مہنگے ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے شدید دباؤ کا سامنا ہے اور آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہو گیا ہے۔
اس لیے بجٹ کی تیاری کو ایک مشکل مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس لگانے کی تجویز بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد سامنے آئی۔
امپورٹڈ لگژری موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور پی ٹی اے ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے،
دوسری جانب سمارٹ موبائل فونز کی مقامی مینوفیکچرنگ کے لیے مراعات بھی تجویز کی گئی ہیں۔
موبائل پارٹس، بیٹریز، چارجرز اور ہیڈ فونز کی تیاری پر ٹیکس میں کٹوتی متوقع ہے۔