پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق سابق وزیراعظم اور لیگی صدر نواز شریف آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر عائد بھاری ٹیکسوں سے ناخوش اور مایوس ہیں۔
اسی لیے حال ہی میں بجٹ پر بحث اور منظوری کے عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا،
نواز شریف کی جانب سے بجٹ اجلاس سے رخصت کی درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دی گئی۔
جس کی منظوری سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دی تاہم بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا کوئی عذر پیش نہیں کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے موقع پر (ن) لیگ کے تمام ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی تھی تاہم حکومتی ایوان خالی نظر آیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ رواں ماہ 12 جون کو پیش کیا تھا جس کے لیے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے۔