نواز شریف کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی حکومت کے بجٹ سے عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی بجٹ اجلاس چھوڑنے کی درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہو گئی ہے جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
نواز شریف بجٹ پر بحث اور منظوری کے عمل میں حصہ نہیں لیں گے جب کہ نواز شریف بجٹ پیش کرنے والے دن قومی اسمبلی سے غیر حاضر تھے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی پورے بجٹ اجلاس سے چھٹی پر رہنے کی درخواست منظور کر لی۔
نہ صرف سابق وزیراعظم نواز شریف بلکہ میاں حمزہ شہباز شریف بھی پورے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،
البتہ سپیکر نے حمزہ شہباز کی چھٹی کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔