(نیب) نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر بھی نوٹس لے لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت کا نوٹس لے لیا۔
نیب راولپنڈی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ جاری کیا جس میں فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کو طلب کیا گیا ہے
نیب کے متعلقہ حکام کو 12 جون کو صبح 11 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر حکام سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔
نیب نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر سیکشن C33 کے تحت متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے ڈیری مصنوعات کے معیار کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کو کہا ہے۔