نیب نے والٹن ائیرپورٹ سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سرکل نے والٹن ایئرپورٹ سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں،
جس میں سابق ڈی جی خاقان مرتضیٰ اور دیگر سول ایوی ایشن حکام کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔
بندش اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے پوچھا گیا ہے، یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ والٹن ایئرپورٹ بند کرنے کی وجہ کیا تھی؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے مدد کے لیے ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن سے بھی رابطہ کیا ہے اور تحقیقات میں مدد کی درخواست کی ہے۔