نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘لیسکو چیف

چیف انجینئر آپریشنز لیسکو عباس علی کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
چیف انجینئر آپریشنز لیسکو عباس علی اور ترجمان رائے مسعود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صارفین بغیر کسی خوف کے سولر پینل لگوائیں،
نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
عباس علی نے بتایا کہ 12 گھنٹوں کے دوران فنی خرابی کے باعث صرف 56 فیڈرز متاثر ہوئے اور مختلف اوقات میں تقریباً 2.5 فیصد فیڈر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے متاثر ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیٹگری فور کے 57 فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ کیٹگری فائیو کے37 فیڈرزپر 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔