نیپرا نے بجلی کے بلوں میں قسطوں کی تعداد محدود کر دی

نیپرا کی جانب سے بجلی کے بلوں میں قسطوں کی تعداد محدود کرنے کے باعث صارفین کو اقساط میں بجلی کے بل ادا کرنے کا ریلیف نہیں مل سکا۔
دستاویزات کے مطابق صارفین کو بجلی کے بل کی قسط کی ادائیگی کا ریلیف ختم ہو گیا،
صارفین اب سال میں صرف ایک بار بل کی قسط ادا کر سکیں گے، نیپرا نے کنزیومر سروس رولز میں ترمیم کرتے ہوئے کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیئے۔
اقساط کی صورت میں نیا کمپیوٹرائزڈ بل نیپرا کی ہدایات کے مطابق جاری کیا جائے، آخری دن چھٹی ہونے کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کی جائے۔
، سرکاری تعطیلات کے باعث بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں لیٹ پیمنٹ سرچارج عائد کیا جائے۔
کہا گیا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ پر قسط ادا نہ کی گئی تو 14 فیصد تاخیر سے ادائیگی سرچارج عائد کیا جائے گا۔