امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تعلقات اہم ہیں۔
پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تعلقات امریکا کے لیے اہم ہیں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے تاہم مذاکرات کے مقاصد کا تعین ممالک کا اندرونی معاملہ ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں مشترکہ مفادات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی کی صلاحیت کے پروگرام میں شراکت دار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری اور دوطرفہ پروگراموں کے ذریعے رابطے جاری رہیں گے۔