وفاقی حکومت کا پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کا معاملہ۔ وزارت ہاؤسنگ کو وزیراعظم آفس سے خط موصول ہو گیا ہے۔
وزارت ہاؤسنگ نے ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کو نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
معلومات کے مطابق وزیر اعظم آفس سے حکم ملتے ہی وزارت ہاؤسنگ نے ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کو نیا حکم نامہ جاری کیا اور پی ڈبلیو ڈی حکام بھاگنے لگے۔
وزارت ہاؤسنگ نے پاک پی ڈبلیو ڈی سے 24 گھنٹے کے اندر تمام معلومات طلب کر لیں۔
وزارت ہاؤسنگ نے پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے لیے عملدرآمد کو تیز کر دیا۔