جنوبی پنجاب کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی وضاحت منظرعام پر آگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں لیپ ٹاپ سکیم میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،
حکومت لودھراں سے ملتان تک موٹر وے بنا رہی ہے، ڈی جی خان سے مظفر گڑھ تک مین ہائی وے بنائی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں،
پی ڈبلیو ڈی میں جھگڑے کی وجہ سے اعلان کیا گیا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کی تجویز جلد ایوان میں پیش کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ضرورت کے پیش نظر یہ بجٹ آئی ایم ایف سے ہم آہنگ کیا گیا۔
کل آئی ایم ایف کی طرف سے جواب آیا تو امید ہے اچھی خبر ملے گی۔