وزیراعظم شہباز شریف 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اپنے پانچ روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اصلاحات کر رہے ہیں، کرپشن کم کر رہے ہیں اور اچھے لوگوں کو پروموٹ کر رہے ہیں۔
ون بیلٹ روٹ سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں امن قائم کیے بغیر خوشحالی کے چشمے پھٹ نہیں سکتے۔
بجلی کے منصوبے وقت کی اہم ترین ضرورت تھی، تھرکول ایندھن کا خزانہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے چینی کمپنیوں سے بات کی ہے کہ سی پیک کے تحت کوئلے کے منصوبوں میں کوئلہ استعمال ہو گا،
کوئلے کی درآمد بند ہو گی، خزانے کی بچت ہو گی، چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم چیلنجز کو سمجھتے ہیں، فضول خرچی ختم کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم اصلاحات کر رہے ہیں، کرپشن کم کر رہے ہیں، اچھے لوگوں کو آگے لا رہے ہیں، ون بیلٹ روٹ کا وژن باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔