وزیراعظم کا عید پر عوام کو تحفہ، پیٹرول 10 روپے سستا کرنے کا اعلان

عیدالاضحیٰ پر عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے
جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل 267.89 روپے فی لیٹر ہو گا۔
یاد رہے کہ یکم جون کو پیٹرول 4.74 روپے اور ڈیزل 3.86 روپے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔ آج وزیراعظم نے صنعتوں کے لیے بجلی 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
یکم جون کو وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں معمولی کمی کردی گئی۔