وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ملک اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں قربانی کا مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے اپنی خواہشات کو قربان کرنا ہے۔
اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کا خیال رکھیں جو قربانی نہیں دے سکتے۔
ہمیں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانی کو بھی یاد رکھنا چاہیے
جو ظلم و بربریت کے سامنے آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئیں ہم سب اس مبارک دن کے حقیقی معنوں کو سمجھتے ہوئے اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں
اور ایثار و قربانی کے جذبے کی ترویج میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم اور ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔ امین