وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور رفیعہ حیدر نے منصوبے پر بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران ہر زون کی الگ الگ شناخت کے لیے مخصوص رنگوں کے استعمال کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
منصوبے کے پہلے مرحلے کی لاگت کا تخمینہ 74 ارب 15 کروڑ روپے ہے اور اس سے 93 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔
دوسرے مرحلے میں علامہ اقبال، واہگہ اور عزیز بھٹی زونز کی ترقی، تعمیر اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔
ترقیاتی منصوبے میں واٹر سپلائی اور ڈرینیج، لنک روڈز اور میٹلڈ روڈز کی تعمیر شامل ہے
جبکہ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکس کی دیکھ بھال بھی پلان کا حصہ ہے۔
منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے دس ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔