وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صفائی ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کر دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ نے مثالی خدمت کر کے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ رقم کی، گرمیوں میں عوام کی خدمت قابل ستائش اور قابل فخر ہے۔
وزیراعلیٰ نے میونسپل باڈیز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے افسران اور ملازمین کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا شکریہ جنہوں نے اداروں کا ساتھ دیا اور صفائی مہم کو کامیاب بنایا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے 3 دن بہترین صفائی اورعوامی خدمت پر وزیراعلیٰ پنجاب ،مریم نواز اورٹیم کو شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا، قابل تعریف ہے، آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔