وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماڈل بازار سے فری ہوم ڈلیوری شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ماڈل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر نے ملاقات کی
.جس میں چیئرمین افضل کھوکھر نے مارکیٹ کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماڈل مارکیٹوں سے آن لائن آرڈر کے لیے موبائل ایپ لانچ کرنے کی ہدایت کر دی۔
جبکہ ماڈل مارکیٹوں کو گرین پنجاب سولر ماڈل پر منتقل کیا جائے گا،
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک سال کے اندر ہر ضلع میں ماڈل مارکیٹیں لگانے اور ماڈل میں مقررہ قیمت سے کم قیمت پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مریم نواز شریف نے ماڈل بازار وں میں اوزان و پیمائش کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل بازار عام آدمی کی سہولت کیلئے ہیں ،ہر صورت میں اچھی چیز ملنی چاہئیے۔