وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں آٹے کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فیلڈ آپریشن کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک آٹے اور گندم کی سپلائی کو بہتر بنا رہا ہے اور آٹے کی مصنوعی قلت یا قیمت میں اضافے کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وافر ذخائر کے باوجود قیمت میں اضافے کی کوشش غیر فطری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فلور ملز کو گرائنڈنگ عمل مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ متعدد اضلاع میں آٹے کی سپلائی بڑھائی گئی ہے اور سپلائی بڑھانے سے قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔