مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں آپریشن کے حوالے سے وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نقطہ نظر دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی علامت نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں آپریشن سے متعلق وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہتر تعلقات کی جانب بڑھنے کے راستے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب جنگی تربیت کے نتیجے میں فیصلے ہوں تو پھر ایسا ہی ہوگا،یہ انداز 2 ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے فیصلے ہوئے تو ہمارا خطے میں کوئی دوست نہیں رہے گا ، ہم مستقبل کے بارے میں کیا فیصلے کررہے ہیں؟
ہماری ظاہری آنکھیں کھلی ہیں،نہ ہی دل کی آنکھیں کھلی ہیں، اس کو حب الوطنی کہہ کر نہ جانے ہم ملک کو کیا دینا چاہتے ہیں۔