وفاقی بجٹ میں تعلیم کے لیے 93 ارب روپے اور صحت کے لیے 27 ارب روپے مختص

آئندہ مالی سال 2025-2024 کے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے 93 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جب کہ صحت کے شعبے کے لیے 27 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق قائداعظم ہیلتھ ٹاور بھی اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال پمز میں بنایا جائے گا۔
وفاقی وزارت تعلیم کے لیے 25 ارب 75 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جب کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ترقیاتی بجٹ 66 ارب 31 کروڑ روپے ہوگا۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے 200 پرائمری اسکولوں میں طلباء کو مفت کھانا دیا جائے گا،
جب کہ نجی اسکولوں میں غریب طلباء کے لیے تعلیمی واؤچر سکیم شروع کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
تعلیمی اسکالرشپ پروگرام میں مزید 10 لاکھ بچوں کو شامل کیا جائے گا جس کے بعد اس پروگرام میں بچوں کی کل تعداد 14 ملین ہو جائے گی۔