وفاقی وزیر خزانہ کابجٹ میں اسٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس نہ لگانے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ کابجٹ میں اسٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس نہ لگانے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو معاشی مسائل سے نکالنا چاہتی ہے اور ہم بجٹ میں ٹیکس استثنیٰ سے متعلق مثبت تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ 2024 ہوم گراؤنڈ اصلاحاتی منصوبہ ہے جس کے ذریعے حکومت ملک کو دیرینہ معاشی مسائل سے نکالنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے نفاذ کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات بہت ضروری ہیں، میں نے بجٹ تقریر میں اس حوالے سے اپنی تجاویز کو تفصیل سے بیان کیا تھا
، لیکن میں ایک بار پھر آپ کے سامنے اقتصادی اصلاحات کے اہم نکات رکھنا چاہتا ہوں ۔ حکومت نے اس منصوبے پر سنجیدگی سے عمل شروع کر دیا ہے۔