وفاقی کابینہ کااجلاس طلب،11نکاتی ایجنڈاجاری

وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، کابینہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے اسپیئر پارٹس کی کھیپ افغانستان بھیجنے کے لیے این او سی کی منظوری دی جائے گی،
پیر روشن انسٹی ٹیوٹ آف پروگریسو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے پہلے ریکٹر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی
اور ورچوئل یونیورسٹی میں اسلام آباد کو پرنسپل سیٹ کے طور پر قائم کرنے کی اجازت ہوگی۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کا تقرر ایجنڈے کا حصہ ہے،وزارت مذہبی امور اور سعودی وزارت اسلامی امور کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی جائے گی ،
بہاولپور کے مرحوم امیر کی جائیداد سے متعلق عمل درآمد کمیٹی کی تشکیل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے،
مالی سال 23-2022 کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا جائے گا،
کابینہ ای سی سی، سی سی ایل سی اور کابینہ کمیٹی برائے ریاستی اداروں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔