ویتنام کے سفیر کی گمشدہ اہلیہ کو تلاش کر لیا گیا

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ مل گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے 4 گھنٹے میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو ڈھونڈ نکالا ہے۔
سفیر کی اہلیہ ایف 9 پارک کے علاقے میگا میں موجود تھیں، سفیر کی اہلیہ اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد صبح 11 بجے گھر سے چلی گئیں۔
یاد رہے کہ ویتنام کے سفیر کی پولیس ہیلپ لائن نے ون فائیو کو ان کی اہلیہ کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد پولیس ترجمان نے ویتنام کے سفیر کی ون فائیو پر کال کی تصدیق کی ہے۔
ویتنام کے سفیر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ دن گیارہ بجے سیر کے لیے نکلی تھی اور ابھی تک گھر واپس نہیں آئی، اس کا موبائل فون بھی بند تھا۔